پاکستانی کی سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کریں ‘بھارتی دہشت گرد فوج کی جانب سے ماہ رمضان میں جنگ بندی کا ڈرامہ دنیا جانتی ہے ‘ماہ صیام میں ہماری بہنوں پر فائر نگ کر نے کا واقعہ قابل مذ مت ہے

مرکزی انجمن تاجراں آزاد کشمیرکے سنیئر نائب صدرسہیل شجاع مجاہد کا بیان

جمعرات 24 مئی 2018 20:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) مرکزی انجمن تاجراں آزاد کشمیرکے سنیئر نائب صدرسہیل شجاع مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی کی سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کریں بھارتی دہشت گرد فوج کی جانب سے ماہ رمضان میں جنگ بندی کا ڈرامہ دنیا جانتی ہے ماہ صیام میں ہماری بہنوں پر فائر نگ کر نے کا واقعہ قابل مذ مت ہے ماہ صیام میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بھارتی مظالم برداشت نہیں کئے جا سکتے بھارتی سامراج کا یوم حساب ہونے والا ہے مودی مسلمانوں کا قاتل مقبوضہ وادی میں محاصروں کے دوران نوجوانوں کی شہادت رنگ لائیں گئیں بھارتی مظالم نے دنیا میں اپنا اصل چہرہ سامنے لا دیا تاجر برادری تحریک آزادی کشمیر اور اسلاف کی مشن کی تکمیل تک جدو جہد جاری رہے گئی کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر میں دوقومی نظریہ کی تکمیل کیلئے قربانی دے رہے ہیں بھارتی نے آبی جا رحیت کے حوالے سے عالمی بینک کی معذرت سمجھ سے بالا تر ہے نہتے مسلمانوں کو آذادی کی شمع سے دور نہیں رہنے دیں گے کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں دیں جدو جہد منزل کے حصول تک جاری رہے گی مرکزی انجمن تاجراں آزاد کشمیرکے سنیئر نائب صدرسہیل شجاع مجاہد نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دینے کے بجائے ٹارگٹ کلنگ کے زریعے نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے پاکستانی کی سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کریں بھارتی کی منظم انداز میں تحریک کو دبانے کی کوشش کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو گی وادی کشمیر میں آزادی کے متلواے جاگ چکے ہیں پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ70سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی کشمیری حق خودرادیت سے دستبردار نہیں ہو رہے آزاد کشمیر میں بسنے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ لونڈی کا کردار چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے کردارادا کرئے۔