گڈگورننس کے بجائے مسائل میں الجھا کر لوگوں کے بنیادی حقوق غصب کیے جا رہے ہیں ‘

گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن اور پوسٹ گریجویٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ضم کر کے غریب لوگوں پر تعلیم کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں جماعت اسلامی جنوبی باغ کے چیئرمین سیاسی امور سید زوالفقار حسین شاہ کی بات چیت

جمعرات 24 مئی 2018 20:37

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) جماعت اسلامی جنوبی باغ کے چیئرمین سیاسی امور سید زوالفقار حسین شاہ نے کہا ہے کہ گڈگورننس کے بجائے مسائل میں الجھا کر لوگوں کے بنیادی حقوق غصب کیے جا رہے ہیں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن اور پوسٹ گریجویٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ضم کر کے غریب لوگوں پر تعلیم کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں‘ اگر ان اداروں کو ختم کیا گیا تو عوام راست اقدام پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا سید زوالفقار شاہ نے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو غریب وسفید پوش لوگوں کی بچیوں پر سستی تعلیم کے دروازے بند کر رہی ہے یونیورسٹی کی فیس غریب طبقہ کے بس میں نہیں مشتاق منہاس اور سردار میر اکبر خان ،عبدالرشید ترابی،اس معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور اس فیصلے کو واپس کروائیں اگر ان اداروں کو ختم کیا گیا تو ہم سخت احتجاج کریں گے سردار قمرالزمان نے اسمبلی میں باغ کے لیے لڑکر ان اداروں کو بنایا آج ان اداروں کو ختم کیا جارہا ہے جو سراسر زیادتی ہے ہمارے موجودہ وزراء کرام نئے ادارہ جات تو کیا پہلے سے موجود اداروں کا تحفظ بھی نہیں کر سکتے ۔