ایپکا پاکستان کے مرکزی دھرنے میں پولیس کا لاٹھی چارج ‘مرکزی صدر حاجی ارشاد ساتھیوں سمیت گرفتار

مرکزی صدر کو رہا نہ کرنے پر سیکرٹری جنرل ایپکا نے کشمیر سمیت پورے ملک میں احتجاج کی کال دیدی

جمعرات 24 مئی 2018 20:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) ایپکا پاکستان کے مرکزی دھرنے میں پولیس نے لاٹھی چارج کردی ،مرکزی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ،آج مرکزی صدر کو رہا نہ کرنے پر مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان سید صدیق حسین شاہ نے کشمیر سمیت پورے ملک میں احتجاج کی کال دے دی،تمام اضلاع میں پریس کلبوں کے سامنے میاں شہباز شریف کا پتلا جلانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں ملازمین کی تنخوؤں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ،زکواة کے ملازمین اور دیگر ملازمین کو ریگولر کروانا،رہ جانے والی تمام کیٹگریز کو فی الفور گریڈ کرنا،گروپ انشورنس کی رقم بوقت ریٹائرمنٹ ملازمیں کا دیے جانے کے حوالے سے سیکرٹریٹ لاہور میں دھرنا دے رکھا تھا گزشتہ رات پولیس نے دھرنے میں شریک ملازمیں کے پر لاٹھی چار کردی مرکزی صدر کو گرفتار کر لیا گیا مرکزی سیکرٹری جنر ل صحافیوں کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے وعدہ اور سمری کی منظوری کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ،ملازمین رمضان المبارک میں بھی احتجاج ر مجبور ہیں ،پنجاب پولیس نے روایتی پولیس گردی کرتے ہوئے رات ایک بجے ملازمین پر دھاوا بوالا دیا شدید لاٹھی چارج کی وجہ سے ملازمین زخمی ہوئے سینکڑوں ملازمین سمیت مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد احمد چوہدری کو گرفتار کر کے روای تھانہ میں پابند سلاسل کر دیا جس کے خلاف ملازمین ایپکا پاکستان و آزاد کشمیر میں شدید غصہ ا اضطراب پایا جارہا ہے اگر گرفتار ملازمین اور مرکزی صدر کو رہانہ کیا گیا تو 25مئی کو ملک بھر میں قائم تمام اضلاع کے پریس کلب کے سامنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا پتلے جلائینگے اور بعد میں اگلے لائے عمل کا اعلان کرینگے ،