مدینہ المساجد کا اعزاز،کوٹلی کی بیٹی برطانیہ کے شہر لوٹن کی مئیر بن گئی

لوٹن میں پہلی ایشیائی مسلمان خاتون میئر بننے کا اعزاز کونسلر نسیم ایوب نے اپنے نام کر لیا

جمعرات 24 مئی 2018 20:39

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) مدینہ المساجد کا اعزاز،کوٹلی کی بیٹی برطانیہ کے شہر لوٹن کی مئیر بن گئی ۔لوٹن میں پہلی ایشیائی مسلمان خاتون میئر بننے کا اعزاز کونسلر نسیم ایوب نے اپنے نام کر لیا۔ ان سے قبل مئیر شپ کے عہدے پر ان کے میاں چوہدری ایوب مئیر آف لوٹن تھے۔142سال کے بعد لوٹن میں کوئی خاتون میئر منتخب ہوئی ہیں۔

یاد رہے سابق مئیر لوٹن چوہدری ایوب اور ان کی اہلیہ کا تعلق مدینہ المساجد گلہار شریف کوٹلی سے ہے۔نسیم ایوب نے اس سے قبل یورپی یونین کے الیکشن میں بھی حصہ لیاتاہم کامیابی نہ مل سکی اب کی با ر دونوں میاں بیوی کو مئیر بنے کا اعزاز حاصل ہوا۔کونسلر نسیم ایوب کو مئیر بننے پر آزاد کشمیر کے سنئیر وزیر چوہدری طارق فاروق،وزیر مال سردار فاروق سکندر،ممبر اسمبلی شازیہ اکبر چوہدری ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد ایڈووکیٹ،سابق چئیر مین بلدیہ سردار فیض چغتائی،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملک اصغر سیٹھی ایڈووکیٹ،سابق پبلک پراسکیوٹر سردار ممتاز ایڈووکیٹ،(ر)چیف افیسر زبیر منہاس ،ممتاز قانون دان خواجہ حق نواز بٹ،خاور منہاس ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری نون لیگ ضلع کوٹلی خورشید قادری،انجمن تاجراں کے صدر ملک یعقوب منہاس ،،،چئیر مین افتخار چوہدری ،انجمن تاجران کے سرپرست اعلی مخدوم عشرت تنویرقریشی،ملک حبیب الرحمان سماجی راہنماء خواجہ بابر محمود بیگ ،سابق ممبر گورننگ باڈی پریس فائونڈیشن یاسر حسن راجہ،صدر ایوان صحافت زاہد آصف سلطان،سنئیر صحافی شوکت ناز،سید ساجد الرب شاہ و دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اور اسے اہلیان کوٹلی کے لئے اعزاز قرار دیا۔