بھارت مقبوضہ کشمیر میںہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے ‘مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کے پیش نظر ضرورت تھی کہ پاکستان حکومت کشمیرپر جراتمندانہ اقدام اُٹھائے مسلح افواج ہی صرف واحد قوت ہے جو کشمیر پر جراتمندانہ موقف رکھتی ہے

مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 24 مئی 2018 20:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میںہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے ،مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کے پیش نظر ضرورت تھی کہ پاکستان حکومت کشمیرپر جراتمندانہ اقدام اُٹھائے مسلح افواج ہی صرف واحد قوت ہے جو کشمیر پر جراتمندانہ موقف رکھتی ہے ،بدقسمتی سے گھر کے اندر ہی سے عسکری قوت کے خلاف کچھ قوتیں سرگرم عمل ہیں،پاکستانی کشمیری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں سیاستدان اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو اور مسلم کانفرنس کی پارلیمانی پارٹی کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ناقص پالیسیوں نے پاکستان کی معشیت ،دفاع اور خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،چین روس اور ایران کے ساتھ تعلقات استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے ،اندرون ملک اداروں کے ساتھ تال میل ناگزیر ہے سی پیک منصوبے کے تحت ملک ترقی کے منازل طے کرے گا،مقبوضہ کشمیر کے مسلمان مجاہد اول کے دئیے ہوئے نعرے کشمیربنے گا پاکستان کا عملی جامعہ پہنانے میں سرگرم ہے ،آزادکشمیر حکومت کو ن لیگ نے بے توقیر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کے دوسالہ دور اقتدار میں ہر شخص کو تحفظات رہے ہیں ناقص حکومتی پالیسی کے باعث جملہ محکمہ جات کے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں ،موجود ہ حکومت شروع ہی سے تضادات کاشکار رہی ،لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے پاکستان کی طرف سے اضافی فنڈز کو خرچ کرنے اور جرائم کو کم کرنے میں حکومت بُری طرح ناکام رہی آزادکشمیر کے وزیر اعظم پاکستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کیخلاف زبان درازی کہاں کی دانش مندی ہے ،حکومت نے دوسال سے عوام کا خون چونسا ان دو سالوں میں جرائم میں اضافہ ہوتا رہا ،اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے ،میرٹ کے دعوے کرنے والے خود ہی میرٹ کی دھجیاں اُڑے رہے ہیں۔

آزادحکومت کے دوسالہ دورانیہ میں محکمہ شاہرات ،محکمہ جنگلات ،آئی ٹی ،سماجی بہود ،اکلاس ودیگر محکمے جات کے چھوٹے ملازمین کے ساتھ کیا ہورہا ہے ،ان محکمہ جات میں پہلے سے جوبھی تعینات شدہ ملازمین ہیں جن کی سروس15سے 20سال تک سروس کرنے والوں کو بائی پاس کیا جارہا ہے ، اُن کی جگہ من پسند برادری ازم کے طور پر بھرتی کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس وقت عدلیہ فوج اور احتساب کے ادارے ہی عوام کی اُمیدوں کا آخری مرکز ہیں ،نوازشریف کی طرف سے باربار شیخ مجیب الرحمان اوردیگر ملک دشمن افراد کا ذکرنا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم وستم پر چپ سادھ لینا معنی خیز ہے ۔

مسلم کانفرنس کشمیری تشخص کے علمبردار جماعت ہے جس نے ہر دور میں تحریک آزادی کے سلسلہ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ۔بھارت جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کرلے وہ کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق حق خودارادیت سے محروم نہیںرکھ سکتا ۔اپوزیشن متحد ہوکر عوام کے حقوق کی جنگ اسمبلی کے اندر اور باہر لڑیں گے۔اس موقع پر سابق وزیر حکومت وممبر قانون ساز اسمبلی ملک محمدنواز،سردار صغیر چغتائی ،سابق وزیر حکومت مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی ،راجہ ثاقب مجید ،میر عتیق الرحمان ،ودیگر موجود تھے۔

دریں اثناء صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان مسلم کانفرنس مجلس عاملہ کے ممبر شیخ خورشید کے گھر جا کر اُن کے بھائی شیخ ظہور کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔