بیرسٹر سلطان کا دورہ کوٹلی ‘کارکنوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں ممبر شپ مہم تیز کرنے کی ہدایات

جمعرات مئی 20:39

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دو روزہ دورے کے دوران کوٹلی میں افطار ڈنر سے خطاب کے علاوہ کارکنوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں ممبر شپ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

جبکہ انھوں نے اپنے دورے کے دوران وزیر بلدیات راجہ نصیر کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کیا جبکہ اسی طرح سابق جج راجہ رفیع اللہ کے بھائی کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی اسی طرح انھوں نے راجہ پرویز ایڈووکیٹ کے گھر جا کر انکی وفات پر انکے لواحقین سے تعزیت کی۔

کھوئی رٹہ میں میں تحصیلدار چوہدری اسلم کی وفات پر انکے گھر جا کرلواحقین سے تعزیت کی جبکہ کوٹلی میں چوہدری الطاف اگہاروی کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی۔ اس موقع پر انھوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی اللہ تعالی سے دعا کی۔***