مسلم لیگ کی حکومت نے ایک کھرب 19ارب روپے کافلاحی ،عوامی ،بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادکشمیر کا جدید ترین شہر بنا کر دم لیں گے‘ اپوزیشن کا واویلا ناچ نہ جانے آنگن ٹیٹرھا کے مترادف ہے

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 24 مئی 2018 20:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) مسلم لیگ کی حکومت نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میںایک کھرب 19ارب روپے کافلاحی ،عوامی ،بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا ہیکہ وہ آزادکشمیر کا جدید ترین شہر بنا کر دم لیں گیااپوزیشن کا واویلا ناچ نہ جانے آنگن ٹیٹرھا کے مترادف ہے کشمیر کونسل پر ہونے والی تاریخی پیش رفت ریاستی تشخص اور قومی وقارکے لئے ناگزیرہے ختم نبوت بل کی منظوری، گڈ گورننس ،میرٹ کی بحالی،برادری ازم کا خاتمہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر اجہ فاروق حیدر آزادکشمیر کے عوام کو با اختیار اور باوقار بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں آزادکشمیر کے عوام اور نوجوان ان کے شانہ بشانہ ریاستی مفادات کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول مظفرآباد کی گلیوں کی پختگی،سیورج لائنوں کی تنصیب اور صفائی و ستھرائی کا معائنہ کرنے خود پہنچ گئے اس موقع پر انھوںنے عوام علاقہ کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ن لیگ کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت میںعوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے