رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔مسلمانوں کو اس بابرکت مہینہ کا احترام کرنا چاہیے

مرکزی انجمن تاجراں میرپور کے سر پرست اعلیٰ و بزرگ تاجررہنما حاجی منظور حسین کی مختلف وفود سے بات چیت

جمعرات مئی 20:39

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) مرکزی انجمن تاجراں میرپور کے سر پرست اعلیٰ و بزرگ تاجررہنما حاجی منظور حسین نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔مسلمانوں کو اس بابرکت مہینہ کا احترام کرنا چاہیے ۔ تاجروں اور دکانداروں کو کھانے پینے کی ایشیاء کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے تاکہ غریب لوگ بھی آسانی سے سحری و افطاری کر سکیں۔

روزہ صرف کھانے پینے سے منہ بند کرنے کا نام نہیں بلکہ جسم کے ہر حصے کا روزہ ہوتا ہے ۔خوش نصیب لوگوں کو یہ مبارک ماہ ملتا ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لیے ہے اور اس کا اجر بھی میں خود دوں گا۔ طبی نقطہ نظر سے روزہ رکھنے والا انسان بیمار نہیں ہوتا۔ ہمیں اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانگی میں ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حاجی منظور حسین نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں رواداری،صبر اور اخوت کا درس دیتا ہے ہمیں اپنے ارد گرد غرباء ،مساکین اور یتیموں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک میں نیکیوں کے اجر میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس بابرکت اور رحمت والے مہینے کا احترام لازم کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :