ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ سردار محمد ذاکر خان نے سستا رمضان بازارکاافتتاح کر دیا

جمعرات مئی 20:46

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے سردار محمد ذاکر خان نے جمعرات کے روز سستا رمضان بازارکاافتتاح کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار عاطف نسیم، مجسٹریٹ سردار عمران ، سردار محمد رحیم خان ، آصف اسلم، وقار اکرم ، تاجران اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔یہ بازار صابر شہید اسٹیڈیم کے عقب میں لگایاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردارذاکر خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سستا بازار عوام کو ماہ رمضان میں کم قیمتوں پر اشیاء فراہم کرنے کیلئے قائم کیاگیا ہے ۔ بازار میں کسی بھی سڑک پر تھڑے اور ریڑھیاں لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے سستا بازار کے تاجروں سے کہا کہ وہ کم قیمت پر اشیاء لوگو ںکو فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس بازار سے استعفادہ حاصل کر سکیں ۔اس موقع پر انہوں نے تمام ریڑھیوں او ر تھڑے والوں سے کہا کہ وہ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے لگائے جانے والے سستے بازار میں اپنی ریڑھیاں اور تھڑے لگائیں سڑکوں کے کنارے کسی بھی ریڑھیاں اور تھڑے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

متعلقہ عنوان :