Live Updates

مہنگائی کا جن آپے سے باہر،فروٹ،سبزیاں،دالیں،برائلر مرغ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور متعلقہ حکام نے بھی دوکانداروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

جمعرات 24 مئی 2018 20:46

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) مہنگائی کا جن آپے سے باہر،فروٹ،سبزیاں،دالیں،برائلر مرغ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور متعلقہ حکام نے بھی دوکانداروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔بازار کا دورہ فوٹو سیشن تک محدود،انتظامیہ کی حستہ حالی دیکھ کرعوام الناس نے ضلعی انتظامیہ سے سستے رمضان بازار کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند نظرآتے ہی منافع خوروں نے اپنے چھریاں اور ٹوکے تیز کرنا شروع کر دیے۔انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ کوششوں کے باجود فروٹ،سبزی فروٹ ،برائلر مرغ سمیت دیگر دوکاندار من مانی کرتے نظرآرہے ہیں۔اسلام گڑھ ،کراس،کاکڑہ ٹائون،رڑاہ،مواہ،کنیلی ،سہار سمیت دیگر علاقوں میں منافع خوروں نے انتظامیہ کو تگنی کا ناچ نچانے پر مجبور کر دیا ۔

(جاری ہے)

ریٹ لسٹوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنی مرضی کے ریٹس کے مطابق فروخت شروع کر رکھی ہے جبکہ برائلر مرغ کے اسلام گڑھ بازار میں تین مختلف ریٹ چل رہے ہیں۔اسلام گڑھ کی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے دوکانداروں اور منافع خوروں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد عوام الناس نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اسلام گڑھ میں سستا رمضان بازار لگایا جائے تاکہ عوام الناس سکھ کا سانس لے سکیں ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :