ہمارے دور کے عوامی منصوبوں کو کمیشن کیلئے روکنے والے شہبازشریف کا سیاسی انجام قریب ہے‘ چودھری پرویزالٰہی
جمعرات 24 مئی 2018 20:48
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے وکلا اور دیگر شخصیات کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، سب کو پتہ ہے کہ جن منصوبوں کا وہ افتتاح کر رہے ہیں وہ میری وزارت اعلیٰ کے دور میں شروع کیے گئے اور قریباً مکمل تھے لیکن شہبازشریف نے میری دشمنی اور اپنی انتقامی فطرت کے تحت آتے ہی ان منصوبوں کو چالو کرنے کی بجائے روک دیا، یہاں تک کہ 1122، پٹرولنگ پولیس اور دیگر عوامی خدمت، فلاح اور تحفظ کے ادارے بھی بند کرنے کی ناکام کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عام انتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں لائحہ عمل بنا لیا گیا ہے۔ چودھری عارف سندھو نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے ترقیاتی اور عوامی فلاحی کاموں کو آج پھر یاد کیا جا رہا ہے، پنجاب میں ان کے دور میں جتنے کام ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، عوام اب ن لیگ کے جھوٹے وعدوں پر اعتبار نہیں کرتے، اس کی قیادت کی عوام اور ملک دشمنی بے نقاب ہو چکی ہے، پنجاب میں دس سال کے دوران انہوں نے صحت، تعلیم، امن عامہ اور دیگر اہم شعبوں میں جھوٹے دعوئوں کے سوا کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا، بلکہ پورے ملک اور پنجاب کو اربوں ڈالر کے غیر ملکی قرضوں میں ڈبو دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.