نیپرانے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا

قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا

جمعرات 24 مئی 2018 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا،قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا ۔ جمعرات کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اپریل میں بجلی کی پیداورای لاگت 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ صارفین سے اپریل میں 6 روپے 72 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ لہذا بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کی جارہی ہے۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔