اسمبلی اراکین کو دھمکیاں دینے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے،وزیر اعلیٰ کی ہدایت

جمعرات مئی 20:53

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اسمبلی اراکین کو دھمکیاں دینے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واٹس ایپ پر میسج بھیج کر اراکین اسمبلی کو دھمکی دئیے جانے کے معاملیکا نوٹس لیتے ہوئے قصورواروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس سے اس سلسلے میں حقائق دریافت کرنے کے بعد ہدایت دی کہ فورا اے ٹی ایس اور ایس ٹی ایف کے ذریعہ معاملے کی تحقیقات کرکے قصورواروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔