ڈنمارک،حکمران سیاسی جماعت کا مسلم مخالف متنازعہ بیان سے اظہار لاتعلقی

جمعرات 24 مئی 2018 20:53

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء)ڈنمارک کی سیاسی جماعت ڈینش لبرل پارٹی نے اپنے رکن کے مسلم مخالف متنازعہ بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا،ڈنمارک کے وزیر استوج برگ نے ادارئیے میں روزوں سے متعلق متنازع کلمات استعمال کئے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقڈنمارک کی سیاسی جماعت ڈینش لبرل پارٹی نے اپنی کابینہ کی ایک رکن کے مسلمانوں کے متعلق متنازعہ بیان سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔

ڈینش پارٹی کے وزیر برائے امیگریشن و انضمام انگر اسٹوج برگ نے کہا تھا کہ مقامی مسلمانوں کو ماہ رمضان میں چھٹی لے لینی چاہیے کیونکہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے۔ اسٹوج برگ نے یہ بات اپنے ایک ادارئیے میں لکھی تھی، جوگزشتہ پیر کو شائع ہوا تھا تاہم ان کی پارٹی کی اعلی قیادت نے کہا کہ پارٹی ان کے نظریات کی حمایت نہیں کرتی۔