قومی اسمبلی نے شام کی عدالتیں بل 2017ء کی منظوری دے دی

جمعرات 24 مئی 2018 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے شام کی عدالتیں بل 2017ء کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے شام کی عدالتیں بل 2017ء زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ محمود بشیر ورک نے تحریک پیش کی کہ بل کو منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔