جانچ پڑتال ،ضروری تبدیلیوں کی نشاندہی کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کا مسودہ ریٹرننگ افسروں کو فراہم کر دیا گیا

جمعرات 24 مئی 2018 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے جانچ پڑتال اور ضروری تبدیلیوں کی نشاندہی کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کا مسودہ ریٹرننگ افسروں کو فراہم کر دیا جس کے بعد ریٹرننگ افسر پولنگ اسٹیشنوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

رائے دہندگان اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کے حوالے سے اپنے اعتراضات یا تجاویز ضلعی ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔اعتراضات نمٹانے کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :