Live Updates

عوام پانامہ کے چوروں اور ترقی کے دعویداروں کو مسترد کردیں گے، پیپلز پارٹی

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے پانچ سالہ ادوار میں محض باتوں کے پہاڑ بنائیں ہیں‘ اقبال ساند‘وقاص شوکت ودیگر

جمعرات 24 مئی 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند،ضلع ویسٹ کے صدر لیاقت آسکانی، ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر خلیل ہوت اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کے قریب آتے ہی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی مکاری کی سیاست پر اتر آئی ہے۔

عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھ کر پانچ سال تک گمراہ کرنے والوں کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مسلم لیگ ن کے نااہل وزیراعظم نواز شریف اور ان کی وفاقی حکومت اپنی پانچ سالہ بدترین گڈ گورننس اوردور حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاحی کاموںکو عوام کو بتانے کے بجائے گمراہ کرنے کی کوشش میں مگن ہے جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران نیازی اپنی خیبرپختونخواہ حکومت میں 21ہزار 9سودنوں کا حساب تو دے نہیں سکے اور عوام کو 100دن کا ایجنڈا دے کر اپنی سیاست کے آخری 100دن گن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان جان چکے ہیں کہ ان کی نااہل کارکردگی کے باعث ان کے پاس محض سو دن ہے کیونکہ اس سال ہونے والے الیکشن میں عوام پانامہ کے چوروں اور ترقی کے دعویداروں کو ووٹ کی طاقت سے گھر کا راستہ دکھائے گی اور جھوٹ ، مکاری والے سیاست ترک کردیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات