لاڑکانہ ،گاؤں حیدر بروہی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

جمعرات مئی 21:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) لاڑکانہ کے قریب تھانہ باقرانی کے حدود گاؤں حیدر بروہی کے نزدیک پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار گاؤں خیر محمد آریجا کے رہائشی نوجوان امان اللہ کونہارو کو قتل کردیا جبکہ واقعے میں ناصر کھوڑو نامی شخص بھی زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر مقتول کی لاش اور زخمی کو لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کی گئی جبکہ زخمی کو فوری طور طبی امداد بھی دی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، معاملے کی مختلف رخوں سے تفتیش کررہے ہیں تاہم ورثا کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کروایا گیا اگر وہ آئے تو ان کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔