لاڑکانہ :پولیس کی کارروائی ،دوران چیکنگ سرکاری ادویات کے 35 کارٹن برآمد ،ملزمان گرفتار

جمعرات 24 مئی 2018 21:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) باقرانی تھانہ پولیس نے ایس ایچ او محمد مٹھل کھکھرانی کی سربراہی میں ھائی وے پر دوران چیکنگ سرکاری ادویات کی 35 کارٹن سے بھری ادویات برامد کرکے ڈرائیور نصرت عباسی کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا جبکہ برآمد ہونے والی ادویات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوران چیکنگ ہائی وے پر ایک گاڑی سے 35 کارٹوں سرکاری ادویات برآمد کرکے ڈرائیور نصرت عباسی کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے جو تمام تر معاملے کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :