انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر کھیلے گئے باہمی 81 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کا پلڑا بھار ی

انگلش ٹیم نے 24 ، گرین شرٹس نے 20 میچوں میں کامیابی حاصل کی،37 ٹیسٹ میچز ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے

جمعرات 24 مئی 2018 21:00

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر کھیلے گئے باہمی 81 ٹیسٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر کھیلے گئے باہمی 81 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی کے حوالے سے انگلینڈ کا پلڑا بھار ی رہا،انگلش ٹیم نے 24 جبکہ گرین شرٹس نے 20 میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔باہمی ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم کوپاکستان پربرتری حاصل ہے۔ 1954 سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر81 ٹیسٹ کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

جس میںانگلینڈ نے 24 اورپاکستان نی20 میں کامیابی حاصل کی جبکہ37 ٹیسٹ میچز ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔پاکستان کی ہوم گرائونڈ پر24 میں سے 4میچزپاکستان اور2انگلینڈ نے جیتے۔انگلینڈ میں کھیلے گئے 51 ٹیسٹ میں گرین کیپس 22 ہارے اور11جیت سکی جبکہ 18 میچز ڈرا ہوئے۔نیوٹرل وینیو پر6 میں سے 5 میں پاکستان سرخرو ہوا جبکہ ایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔باہمی 24 میں سے انگلینڈ نی9اور پاکستان نے 8 سیریز میں فتح حاصل کی جبکہ 7 سیریزڈراہوئیں۔لارڈزگرائونڈ پردونوں ٹیموں نی14ٹیسٹ کھیلے اوردونوں ٹیمیں چارچارفتوحات کے ساتھ ہم پلہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :