سبیکا شیخ کی وفات افسوسناک واقعہ ہے،پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہی ،سینیٹر ای رحمان ملک

جمعرات 24 مئی 2018 21:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر ای رحمان ملک نے کہا ہے کہ سبیکا شیخ کی وفات افسوسناک واقعہ ہے، میرا مطالبہ ہو گا کہ اسے نوبل انعام سے نوازا جائے جس نے جان تو دیدی مگر ثابت کر دیا کہ دہشت گرد انسان نہیں بلکہ درندے ہیں جن کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ ن سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم کا فیصلہ جلد کر لینا چاہئے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ اس پارلیمنٹ میں بیٹھنے والوں نے ہی اس کی عزت کرنی ہے کیونکہ باہر سے آ کرتو کسی نے اس کی عزت نہیں کرنی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لئے اس ملک پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں، اس لئے میں ایک سیاسی ورکر کے طور پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کے تقدس کو تحفظ دلائیں، کوئی بھی بیان دینے سے پہلے سیاسی پارٹیز کو دیکھ لینا چاہئے کہ حقیقت کیا ہے۔