Live Updates

احتساب سب کا ہونا چاہئے، فاٹا اصلاحات کیلئے جنہوں نے کام کیا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، چوہدری سرور

جمعرات 24 مئی 2018 21:02

احتساب سب کا ہونا چاہئے، فاٹا اصلاحات کیلئے جنہوں نے کام کیا وہ مبارکباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے، فاٹا اصلاحات کیلئے جنہوں نے کام کیا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان میں کسی طاقتور کا احتساب نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹا اور سرمایہ بنایا، وہ سب سرمایہ واپس آنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں چوہدری سرور نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا بل ایک تاریخی اقدام ہے، جس جس نے اس کیلئے کام کیا حکومت اور اپوزیشن سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات