قلات،پارود میں بارودی سرنگ کے دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق ، ایک زخمی

جمعرات مئی 21:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے پارود میں بارودی سرنگ کے دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق اور ایک زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق قلات سے 80کلومیٹر دور یونین کونسل دشت گوران کے علاقے پارود میں کچھی سڑک پر نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص بہادر خان ولد جمعہ خان جاںبحق ہو گیا اور ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی لاش کو تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال قلات پہنچا دیا جہا ں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا قلات لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :