ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام کررہی ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعرات 24 مئی 2018 21:12

کوئٹہ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر نصیرآبادڈاکٹریاسرخان بازئی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بادل خان دشتی اوراسسٹنٹ کمشنرافضل محمد دہوارنے ڈیرہ مراد جمالی میں قائم یوٹیلٹی سٹورکا معائنہ کرکے اشیاخوردونوش کا جائز لیا اورآویزاں کی گئی ریٹ لسٹ چیک کی اس موقع پر کچھ اسٹورزبند پائے گئے جن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بادل خان دشتی نے برہمی کا اظہار کیا اورکہاکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تمام یوٹیلیٹی اسٹورزکے عملے کو چاہیے کہ وہ سائن بورڈآویزاں کریں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے یوٹیلیٹی سٹورزپر سرکاری نرخ نامے پر عوام کو معیاری اور صاف ستھری اشیاء فراہم کی جارہی ہے معیارا ور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوئی کسرنہیں چھوڑرہی ہے۔ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے گرانفروشوں اورمہنگائی برپاکرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹاجائے گا اوران کے خلاف بھرپوراندازمیں کاروائی عمل میںلائے جائے گی دورے کے موقع پر عوام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل کی کہ وہ حکومت سطح پر یوٹلیٹی سٹورپرفراہم کی جانے چینی کے نرخ میں مزید کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ بازارکی نسبت یوٹیلیٹی سٹورپرچینی کی قیمت کم ہواورعوام حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ریلیف سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔