ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹر ریسپانس کورس کا انتظام

جمعرات 24 مئی 2018 21:12

گوجرانوالہ۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر علی گھمن کی زیر نگرانی کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹر ریسپانس کورس کا انتظام تمام آفیسرز کے لیے کیا گیا،کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹر ریسپانس ایک بین الاقوامی کورس ہے ،جو کہ مختلف سرکاری و غیر سرکاری ادارے و تنظیمیں حادثات و سانحات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنے کارکنوں اور رضا کاروں کو کرواتے ہیں تا کہ بوقت ضرورت ریسکیو 1122سے حاصل کردہ تربیت کے مطابق کسی بھی حادثہ کے متاثرین کی مدد کر سکے ،نیز مقامی سطح پر لوگو ں کے شعور اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کر کے شرع اموات کو کم کر سکے ،گوجرانوالہ میں ریسکیو 1122 کے سٹاف کو اس کورس کا مقصد جدید ایمرجنسی کے تقاضوں سے ہمکنار کرنا اور ان کی بدولت حادثات کی صورت میں نقصان کی شرع کو کم سے کم کرنا تھا،اس چار روزہ کورس میں ایمرجنسی آفیسر فیاض اور ریسکیو سیفٹی آفیسر وقار الحسن نے اپنے آفیسر سٹاف کو بہتر مینجینٹ کے لیے جن جن موضوعات پر لیکچر دیے اور عملی مشقیں کروائی گئی ان میں عمومی خطرات اور مقامی امدادی کارکنان ، سانحات کی صورت میں خاندان اور اہم گھریلوں اشیاء کی حفاظت ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے کے طریقے ، حادثہ کی کمانڈ اور متاثرین کی درجہ بندی، مردہ اجسام کا انتظام و بندوبست ، آگ کے حادثات ، عمارتیں گرنے کی صورت میں افراد کو تلاش کرنے کے طریقے پانی کے حادثات ، اور اختتامی مشقیں شامل ہیں، کورس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر گھمن نے 06گھنٹوں کی عملی مشقوں کا معانہ کیا اور سٹاف آفیسرز کو ہدایت کی کے تمام کمیونٹی کو ایمرجنسی سے نبردآزما ہونے کی تربیت دی جائے تا کہ عوام کے اندر احساس تحفظ پیدا ہو، کیڈرے کورس میں جن آفیسر سٹاف نے شرکت کی ان میں عثمان مختار،خالد جمیل،ھارون،عرفان،گوہر ،شاہد ،نعیم،سیف الرحمن،مدثر،اورنگ زیب،حفیظ،کبیر، نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :