ایم ڈی کی یقین دہانی پر واسا یونین نے احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کر دیا

جمعرات 24 مئی 2018 21:12

گوجرانوالہ۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) واسا ملازمین کے ساتھ ہونیوالے ناخوشگوار واقعہ پر سی بی اے یونین کے احتجاج کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا شکیل احمد کشمیری نے سی بی اے یونین کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرکے اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرلیا واسا یونین کا احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان ، قبل ازیں واسا سی بی اے یونین کا اجلاس عام ہوا اجلاس میں ملازمین کے تحفظ کے لئے غوروخوض کیا گیا اور واسا گوجرانوالہ میں ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لئے ملازمین واسا کو تاکید کی گئی اجلاس سے نصیرالدین ہمایوں ملک صدر ،محمد اسحاق میو جنرل سیکرٹری سی بی اے یونین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور کبھی بھی ملازمین کی عزت نفس مجروح کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی وسا شکیل احمد کشمیری نے ملازمین واسا کے متعلق کہا کہ ملازمین واسا گوجرانوالہ محنتی اور جفاکش ہیں اور محنت سے اپنے ادارہ کے لئے کام کررہے ہیں ان کے ساتھ کبھی بھی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :