سیاسی مخالفین کو عوامی طاقت سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑیگا، انعام الله اپل

جمعرات 24 مئی 2018 21:12

گوجرانوالہ۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ سٹی کے نائب صدر انعام الله اپل نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو عوامی طاقت سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے پانچ سال مسلسل عوام کی خدمت کی اور ملک کی تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر کے ن لیگ کی قیادت عوامی عدالت میں سرخرو ہے اور وہ آئندہ انتخابات میں سراٹھا کر عوام کے پاس جائینگے ملکی تاریخ میں ترقی و تعمیر کے حوالے سے نواز شریف وسیع ویژن رکھتے ہیں اور انہوں نے ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال کر تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ ‘دہشت گردی بے روزگاری اور دیگر مسائل حل کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ پرامن اور روشن ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ملک و قوم کی خدمت کرنے اور ملک میں سی پیک جیسے منصوبے شروع کرنے اور دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرنے اور ملک کو ایشین ٹائیگرز بنانے پر کچھ نادیدہ قوتیں ان کی دشمن بن گئیں اور نام نہاد احتساب کا ڈرامہ رچا کر ملکی و ترقی پر کاری وار کیا گیا۔