رمضان المبارک تزکیہ نفس،امن و سلامتی اور برداشت کا درس دیتا ہے، بیرسٹر عادل سلیم خان

جمعرات مئی 21:15

گوجرانوالہ۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سماجی رہنما سینئر قانون دان بیرسٹر عادل سلیم خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس،امن و سلامتی اور برداشت کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک غریبوں اور مسکینوں سے ہمدردی و غم خواری کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں اللہ تعالی کی نعمتیں اور برکتیں بارش کی طرح برستی ہیں، ہمیں چاہیے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے عبادت کریں ،برائیوں سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے نیک اعمال کی جانب متوجہ ہو کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول لائن میں معززین علاقہ کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقدس ماہ کے تین عشرے رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان عشروں کو ان کی اصل روح کے مطابق گزارنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزہ اسلام کا تیسرا اہم ترین رکن ہے،یہ گنہگار کے گناہوں کو پاک کرنے کا مقدس مہینہ ہے، ہمیں غریب رشتہ داروں، ہمسائیوں کو بھی رمضان کی برکتوں میں شامل کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :