درینہ رنجش پر 5افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا، 4افراد شدید زخمی‘ 2کی حالت نازک

جمعرات مئی 21:15

ساہیوال۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) جناز گاہ میں غسل خانوںکی تعمیر کے معاملہ پر جھگڑے کی رنجش پر 5ملزما ن نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ 4افراد شدید زخمی‘ 2کی حالت نازک۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں61/5-Lمیں دو روز قبل جنا ز گاہ میں غسل خانوںکی تعمیر کے معاملہ پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا جس کا صبح صادق وغیرہ کو سخت رنج تھا۔

(جاری ہے)

اسی رنج میں رات کے وقت صبح صادق وغیرہ 5ملزمان اصغر علی کے گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اصغرعلی کی چچی گلزار بی بی کو قتل کردیا جبکہ مقتولہ کا خاوند سلطان ‘کزن مزمل ‘ظہور اور مظہر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاںپر سلطان اور ظہور کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔۔پولیس تھانہ یوسف والا نے اصغر علی کی رپورٹ پر 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔