تیزر فتار وین درخت سے ٹکرانے کے باعث ایک مسافر جاں بحق‘ خاتون سمیت 4 مسافر زخمی

جمعرات مئی 21:15

ساہیوال۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) تیزر فتار وین اوورٹیک کرتے ہوئے مزدا ٹرک سے ٹکر ا کر درخت میں جالگی ‘ایک مسافر موقع پر ہی جاں بحق‘ ایک عورت سمیت4 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائی روف وین نمبر ی 9108/LES لاہور جاتے ہوئے ڈرائیور نے تیزرفتاری سے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی اور گاڑی بے قابو ہونے پر مزدا ٹرک سے ٹکرا کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 93/12-L کا رہائشی مسافر فریا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 4مسافر الله دتہ ‘حنیف ‘ناصر اور فرزانہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122 نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک مسافر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔