آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، ڈاکٹر ارشاد احمد

جمعرات 24 مئی 2018 21:15

اوکاڑہ۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور وسائل کیلئے خطرناک ہے، وسائل کے مطابق آبادی میں اضافہ سے معاملات تیزی سے بہتری کی طرف جا سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولیشن ویلفیئر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ محکمہ کے سوشل موبلائزر فیلڈ میں صاحب الرائے لوگوں خصوصاًً علماء کے تعاون سے چھوٹے خاندانوں کی افادیت سے متعلق لوگوں کو آگاہ اور بچوں میں مناسب وقفہ کیلئے شادی شدہ جوڑوں کی راہنمائی کیلئے حکومتی ہدایات کے مطابق بھر پور اقدامات کئے جائیں ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر چوہدری فیاض احمد نے ضلع میں محکمہ پاپولیشن کی کار کردگی، مستقبل کی پلاننگ اور اہداف کے حصو ل کیلئے طے کئے گئے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :