ڈپٹی کمشنرکا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، اپنی نگرانی میں نیلامی اور قیمتوں کا تعین کرایا

جمعرات مئی 21:20

وہاڑی۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے سبز ی و فر وٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا اپنی نگرانی میں سبز یوں ، پھلوں کی نیلا می کرائی اور قیمتوں کو تعین کرایا۔کوالٹی او روزن کو بھی چیک کیا گیا ما رکیٹ کمیٹی کے افسران اور عملے کی سر زنش اورانہیں اپنی کا ر کر دگی بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے پو ری سبزی منڈی کا وزٹ کیا اور ہر آڑھت پر جا کر خو د ما نیٹر نگ کی اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈی ایس پی فضل بخاری اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو اشیائے خورد نو ش کی سستے داموں فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں روزانہ سبزی منڈی کی ما نیٹرنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے سبز یوں اور پھلوں کی ریٹس کم ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :