آئندہ مالی سال میں نئے پارکس بنائیں گے، ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے

جمعرات مئی 21:20

ملتان۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نئے پارکس بنائیں گے۔اس سال پی ایچ اے نے ٹویہ کانی والا،باغیچی بوہر گیٹ،پیر خورشید کالونی پارک،ماڈل ٹائون پارک،ٹبی شیرخان برف خانہ پارک،لینیئر پارک واٹر ورکس روڈ،لینیئر پارک مظفرآباد،باغ لانگے خان اور عام خاص باغ جیسے بڑے پروجیکٹس کو مکمل کرنے جار ہا ہے۔

زیادہ تر پارکس میں کام مکمل ہے اور ان میں سے کچھ پارکس میں ترقیاتی کام آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انجینئرنگ اور ایڈمن آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے نے رواں سال شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس میں بہتری کے ساتھ ساتھ چوکوں کو بھی خوبصورت بنانے کا کام خوش اسلوبی سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

گرین بیلٹس اور پارکس میں لگے پودوں کو موسم کی شدت کے پیش نظر صبح اور شام کے اوقات پانی دینے کے لئے احکامات جاری کیے ہوتے ہیں تا کہ پودوں اور درختوںکو مناسب پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

میٹرو روٹ پر بھی خاص توجہ دے رہے ہیں وہاں نئے پودوں اور درختوں کی شجرکاری کے ساتھ آبیاری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر ہارٹیکلچر ونگ سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ہائیکورٹ چوک کی تزئین و آرائش بھی مکمل کر لی گئی ہے۔جہاں خوبصورت لائٹس اور پینٹ ورک کیا گیا ہے۔نئے نئے آئیڈیاز کو گرین بیلٹس اور چوکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے استعمال کر رہے ہیں ملتان کی ثقافت اور موسم کے پیش نظر چوکوں اور گرین بیلٹس کو بہتر کر رہے ہیں۔اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ پارکس ہوں یا گرین بیلٹس زیادہ سے زیادہ سایہ دار درخت لگائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :