ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او کے ہمراہ سبزی منڈی کادورہ،نیلامی کے عمل کی نگرانی کی

جمعرات 24 مئی 2018 21:20

راجن پور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور عتیق طاہر کا علی الصبح سبزی منڈی راجن پور کا دورہ۔اس دوران انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور ان کے نرخوں اور معیار کوچیک کیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے آڑھتیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملاوٹ مافیا اپنا قبلہ درست کر لیں۔باقاعدگی سے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی نگرانی کرنے اور ان کے نرخوں کا جائزہ لینے کامقصد رمضان المبارک میں عوام تک سستی اور معیاری سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آڑھتیوں کو ہدایات دیں کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عوام کو تازہ ،معیاری اور سستے نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ روزہ دار صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پورعتیق طاہر کا کہنا تھا ذخیرہ اندوزوں اور حکومتی مقررکردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ضلع بھر کی پولیس ہمہ وقت تیار اور چوکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :