رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے حیسکو میںکنٹرول روم قائم

جمعرات مئی 21:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) حیسکو ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیئے وزارت ِ انرجی کی ہدایات پر حیسکومیںکنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام سب ڈویژنوںمیںتیکنیکی عملے کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں ،،بجلی چورکنڈہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کریں کیونکہ کنڈہ مافیا کی وجہ سے حیسکوریجن کے ڈسٹریبیوشن ٹرانسفارمر جو مختلف علاقوں میں خراب ہورہے ہیں اور اوور لوڈ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر خصوصی ٹیمیں بنائی گئیں ہیں جو دن رات کاروائیاں کررہی ہیںاور قانون کے تحت کنڈہ مافیا کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گی حیسکوچیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالستار میمن نے واضح ہدایات دیں ہیں کہ تمام ایس ڈی اوزکی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ٹرانسفارمر زکا لوڈ چیک کرائیں اور ساتھ ہی عوام کو آگاہی بھی دیں کہ منظور شدہ لوڈ سے زائد لوڈ استعمال کرنے سے ٹرانسفارمرز جل جاتے ہیں ، لہٰذا اس لوڈ کو ریگیولرائز کرائیں تاکہ اسی لوڈ کے مطابق ٹرانسفارمر تنصیب کئے جائیں-

متعلقہ عنوان :