حیدرآباد ، بلدیہ ملازمین کی ہڑتال اور انتظامیہ کی لاپروائی سے صحت و صفائی کا نظام بری طرح متاثر

جمعرات 24 مئی 2018 21:21

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) حیدرآباد میں بلدیہ ملازمین کی ہڑتال اور انتظامیہ کی لاپروائی سے صحت و صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں کئی دن سے بلدیہ کے عملہ نے کچرا ٹھکانے نہیں لگایا شہر کی اہم شاہراہوں ، گرین بیلٹس، چوراہوں اور اسپتالوں کے باہر کچرے کے لگے ڈھیروں سے بدبو اورو تعفن نے رمضان المبارک میں عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے سٹی کالج کے قریب ڈومنوا روڈ، پھلیلی و پریٹ آباد ،لیاقت کالونی ، نورانی بستی ، ہیر آباد ، سرفراز کالونی ، سول اسپتال ، تلک چاڑی ،مارکیٹ ٹاور،بسنت ہال کا علاقہ ، دو آبہ گاڑی کھاتہ ، اسٹیشن روڈ ، تلسی داس روڈ ، غریب نواز پل ، حالی روڈ اور لطیف آباد کے تمام ہی یونٹس میں صفائی و ستھرائی کی ناگفتہ بہ صورتحال نے شہریوں کو پریشان کیا ہو اہے اوپر سے نکاسی و فراہمی آب کا نظام بھی متاثر ہے کئی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے بھی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے جس کا ضلعی انتظامیہ ، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اور منتخب نمائندے نوٹس لینے کو تیار نہیں ہیں عوام نے اس مسئلہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور میڈیا کے نمائندوں کو توجہ دلائی ہے کہ وہ ان مسائل کو اجاگر کر کے سندھ حکومت کو متوجہ کریں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں -