پنجاب میں نگران وزیر اعلٰی کون ہو گا،فیصلہ کل متوقع

شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشیدمیں ملاقات طے،محمودالرشید نگراں وزیر اعلی ٰکیلیےممکنہ نام شہبازشریف کودیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات مئی 18:32

پنجاب میں نگران وزیر اعلٰی کون ہو گا،فیصلہ کل متوقع
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی 2018ء) ::پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کا فیصلہ کل ہونے کی توقع ہے۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشیدمیں ملاقات طے ہو گئی،محمودالرشید نگراں وزیر اعلی ٰکیلیےممکنہ نام کل شہبازشریف کودیں گے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے لیے اہم ترین ٹاسک نگران وزیر اعظم کا انتخاب ہے۔اس حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ ممکنہ نگران وزیر اعظم کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں تاحال کوئی اتفاق نہیں ہو سکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے مل بیٹھ کر نگران وزیراعظم کا نام فائل کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صوبوں میں بھی اب نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں معالات طے پارہے ہیں۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی نے سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے3 ناموں پر غور شروع کر دیا ۔حمیرسومرو،ڈاکٹریونس سومرواورجسٹس(ر)غلام سرورکورائی کے نام بطور نگران وزیر اعلیٰ زیر غور آرہے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کا معاملہ بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشیدمیں ملاقات طے ہو گئی۔ملاقات کل دوپہر تین بجے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں ہوگی۔حمودالرشید نگراں وزیر اعلی ٰکیلیےممکنہ نام شہبازشریف کودیں گے۔وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ اوراسپیکرپنجاب اسمبلی نےاپوزیشن لیڈرکوآگاہ کردیا۔جس پر معاملات آگے بڑھیں گے۔
پنجاب میں نگران وزیر اعلٰی کون ہو گا،فیصلہ کل متوقع