ڈینگی لاروا کی شناخت اور اس کی تلفی کے لئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے، ڈی ایچ او

جمعرات 24 مئی 2018 21:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ڈینگی لاروا کی شناخت اور اس کی تلفی کے لئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذیشان اور ایڈیشنل ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر شہزاد نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا - اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے - انہوں نے کہا کہ نالہ لئی مینجمنٹ پلان میونسپل کارپوریشن میں ڈینگی کنٹرول کے لئے اہم حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبہ پر تمام متعلقہ ادارے مکمل ذمہ داری سے کام کریں -

متعلقہ عنوان :