قمر شدیال کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی چکوال کا اجلاس

متعدد ٹھیکہ نیلامی کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی

جمعرات مئی 21:24

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) میونسپل کمیٹی چکوال کا اجلاس جمعرات کو وائس چیئرمین قمر شدیال کی صدارت میں منعقد ہوا ، جبکہ چیئرمین چوہدری سجاد احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جس میں متعدد ٹھیکہ نیلامی کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی جبکہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہونے والے سردار غلام عباس گروپ جو کہ اس سے قبل میونسپل کمیٹی میں حزب اقتدار گروپ کے ہمراہ تھا انہوں نے اپنے آٹھ ممبران علیحدہ کرتے ہوئے اپوزیشن بینچ سنبھال لیے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قائد حزب اختلاف اکبر بادشاہ نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ بلدیہ کا جنرل بس اسٹینڈ ویران پڑا ہے اور چکوال شہر کے اندر اڈے سیکورٹی رسک ہیں انہیں فوری طور پر جنرل بس اسٹینڈ میں منتقل کیا جائے تاکہ میونسپل کمیٹی چکوال کی آمدن میں اضافہ ہو۔ اجلاس میں متعدد ٹھیکوں کی نیلامی کی بھی منظوری دی گئی جن کی سفارشات نیلام کمیٹی نے پیش کی تھیں۔اجلاس میں ٹھیکہ رکشہ پارکنگ فیس،، ٹھیکہ مشتہری ٹیکس، ٹھیکہ لیٹرین جنرل بس اسٹینڈ ، ٹھیکہ سلاٹر ہائوس،ٹھیکہ لیٹرین تحصیل چوک کی نیلامی کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :