ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت

شہر قائد میں شدید ہیٹ ویوکے باعث شہریوں کے لئے ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے سوک سینٹر کے اطراف ہیٹ اسٹروک کیمپ لگا دیا گیا

جمعرات مئی 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت پر شہر قائد میں شدید ہیٹ ویوکے باعث شہریوں کے لئے ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے سوک سینٹر کے اطراف ہیٹ اسٹروک کیمپ لگایا گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے قائم ہیٹ اسٹروک کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس شمس صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ سید ارشد عباس، پرسنل اسٹاف آفیسر ریاض احمد راشد، میڈیا کوآرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام پیشگی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے کہ کیمپ میں موجود عملے کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔#

متعلقہ عنوان :