نواز شریف کی افواج پاکستان ، مقتدر حلقوں کیخلاف پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے ، سینیٹر سحر کامران

نواز شریف خفیہ معاہدہ کر کے ملک سے فرار ہوئے اور واپس آئے۔ اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل پن کی انتہا کو پہنچ گئے قوم کو بتائیں کہ کروڑوں روپے کے غیر قانوی اثاثے جات اور لندن میں ان کے غیر قانونی فلیٹس کے مالک کیسے بنے ، آن لائن سے خصوصی گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سابق سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ نواز شریف کی افواج پاکستان اور مقتدر حلقوں کے خلاف پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندا ہے۔ نواز شریف خفیہ معاہدہ کر کے ملک سے فرار ہوئے اور واپس آئے۔

(جاری ہے)

اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل پن کی انتہا کو پہنچ گئے قوم کو بتائیں کہ کروڑوں روپے کے غیر قانوی اثاثے جات اور لندن میں ان کے غیر قانونی فلیٹس کے مالک کیسے بنے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری یا پی پی پی کے کسی بھی لیڈر نے فوجی آمر کے غیر آئینی اقدام کی پالیمنٹ سے توثیق کی حمایت نہیں کی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تمام الزامات بے بنیاد اور لغو ہیں نواز شریف ڈیکٹیٹر یوں کی پیداوار ہیں اور ملک سے فرار اور واپسی میں بھی ان کا کردار ہے ہمیشہ آمرانہ پالیسیوں کو انہوں نے جاری رکھا ہمیشہ اقتدار کو ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر جھوٹ اور الزام تراشی کاسہارا لیا پیپلزپارٹی عوام جماعت ہے اور آصف زرداری میں یہ اہلیت ہے کہ وہ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنا سکتے ہیں آئندہ ہم عوامی حمایت سے ہی برسر اقتدار آئیں گے محترمہ بے نظیر بھٹو یا اصف علی زرداری نے اقتدار کے حصول کے لئے کبھی کسی آمر کو نہ ساتھ ملایا اور نہ اس کی بے ساکھیوں کا سہارا لیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکمرانوں نے نواز شریف کے خفیہ معاہدے کی تمام نقول میڈیا پر بتا دی تھیں نواز شریف نے افواج پاکستان پر اتنے جھوٹے الزامات لگائیں کہ ان کی والد کی روح بھی کانپ رہی ہو گی انہوں نے کہ انواز شریف بتائیں کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے کس نے نکلوایا مشرف کے ساتھ معاہدے کر کے وہ ملک سے فرار ہوا اور اس کے بعد اسی مشرف نے انہیں وزیراعظم بنایا یہ تمام خفیہ معاہدے کا حصہ تھیں جس کے تحت مشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوایا گیا اور مشرف کو ملک سے نواز شریف نے فرار کروایا نواز شریف ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں ان کے ساتھی اس جھوٹ کی وجہ سے ان کا ساتھ چھوڑ رہیں ہیں نگران سیٹ اپ میں ان کے دیرینہ ساتھی بھی ان کا جھوٹے الزامات کی پاداش میں ساتھ چھوڑ جائیں گے۔