کراچی،اسپیکرسندھ اسمبلی کے گھر سے منسوب سونا نکلنے کی ویڈیو جعلی نکلی، آغاسراج درانی کا ملوث افراد کو عدالت لے جانے کااعلان

جمعرات مئی 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) اسپیکرسندھ اسمبلی کے گھر سے منسوب سونا نکلنے کی ویڈیو جعلی نکلی، آغاسراج درانی نے ویڈیو کو فیک قرار دیتے ہوئے ملوث افراد کو عدالت لے جانے کااعلان کردیا۔تفصیلات کے۔مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں بھی آغا سراج درانی کے گھر سے منسوب سونے نکلنے کی ویڈیو کی بازگشت سنائی دی۔جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے منسوب ویڈیو ان کے گھر کی نہیں ہے ، کسی عرب ملک کی ویڈیو کو میرے گھر کی ویڈیو قرار دیا ہے، سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کو عدالت میں لے جاوں گا،کچھ لوگ کسی کو گندا کر کے 10 منٹ کے لیے ناچتے ہیں، آمیرے گھرانے کی ایک تاریخ ہے،میں میڈیا کے دوستوں سے کہوں گا بغیرتحقیق کے الزام نہ لگائیں،اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ، اگر کسی نے غلطی کی ہے تو اس کردار کشی کو جوڑ نہیں سکتا، سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ اسمبلی اوراس کے باہر رہنے والوں کو بھی اس چیز کا احساس ہے، جو کرتا ہے اسے احساس دلوانا چاہیے کہ اس نے غلط کیا ہے، جبکہ رکن سندھ اسمبلی۔۔

(جاری ہے)

نندکمار کا۔کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ذمہ داری میڈیا کی ہے ، میڈیا بغیر تصدیق کے ایسی خبریں چلاتا ہے، قائم علی شاہ۔۔نے مطالبہ کیا کہ پورے ایوان کی طرف سے اس کی مزمت کی جانی چاہیے ، تحریک استحقاق ہونی چاہیے جو تاریخی فیصلہ قرار پائے، جبکہ۔پیپلزپارٹی۔کے اسیر رہنما۔۔شرجیل میمن نے تجویز دی کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں درخواست دی جائے،کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ایک مشہور ٹی وی چینل نے میرے حوالے سے خبر چلا دی ،میرے گھر سے سونا نکلنے کی ویڈیو جعلی تھی، میں نے اس میڈیا گروپ کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا۔#