کراچی،جماعت اسلامی سندھ کے تحت 10 ماہ رمضان المبارک کو بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا

جمعرات مئی 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 10 ماہ رمضان المبارک کو یوم باب الاسلام سندھ بھر میں بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق 10 رمضان المبارک کو یوم باب الاسلام کے حوالے سے کراچی تا کشمور سندھ بھر میں جلسے مذاکرے اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ جن سے ممتاز دانشور، علمائے کرام سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی ، صوبائی و مقامی قائدین فاتح سندھ محمد بن قاسم کے ناقابل فراموش کردار پر اظہار خیال کریں گے۔

دریں اثناء صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ باب الاسلام سندھ کے عوام محسن سندھ محمد بن قاسم کوکبھی بھی نہیں بھولیں گے،جنہوں نے سندھ میں قائم راجہ داھر کے ظالمانہ راج کو ختم کرکے سندھ کو باب الاسلام ،امن وآتشی کا گھوارہ بنایا۔

(جاری ہے)

عوام 10رمضان المبارک کو یوم باب الاسلام کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرکے محسن سندھ محمد بن قاسم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کریں گے۔

نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو حیدرآباد،صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی میرپورخاص،نائب امیر محمد حسین محنتی ،حافظ نصراللہ عزیزکراچی ، محمد عظیم بلوچ شہدادپور،عبدالحفیظ بجارانی شہدادکوٹ،کاشف سعید شیخ لاڑکانہ میں یوم باب الاسلام کے حوالے سے منعقدہ تقاریب سے خطاب کریں گے۔#