انجمن پٹواریاںجہلم نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

جمعرات مئی 19:10

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) انجمن پٹواریاںجہلم نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ،واضح رہے کہ چند پٹواریوں نے اپنے بعض مسائل کیلئے ہڑتال شروع کی تھی تاہم آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر کی سربراہی میں پٹواریوں کے ساتھ ڈی سی کملیکس میں تفصیلی اجلاس بلایا گیا جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے بھرپورتعاون کرنے کا وعدہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیرکا کہنا تھا کہ آپ کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کے جائیں گے،ہڑتال کسی مسئلے کا حل نہیں، اور رمضان المبارک کے اس بابرکت ماہ میں عوام الناس کے لئے مسائل کی بجائے آسانیاں پیدا کرنی ہونگی۔ضلع جہلم کے پٹواریوں نے موقع پر ہڑتال ختم کرنے کی یقینی دہانی کروائی اور بتایا کہ محکمہ مال کے تمام دفاتر میں معمول کی مصروفیات جاری ہو گئیں ۔

سائلین آج سے پٹواری حضرات سے اپنے معروضات کے سلسلے میں ملاقات کر سکتے ہیں ۔ ہڑتال کے خاتمے سے کسان برادری کے کئی مسائل حل ہو سکیں گے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم زاہد خان ، این ٹی اومحمد شوکت،تحصیلدار جہلم ملک ندیم برتھ ،صدر انجمن پٹواریان اظہر اقبال کے علاوہ ضلع بھر سے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :