جہلم ،پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزم گرفتارمقدمہ درج

جمعرات مئی 19:10

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،ملزم گرفتارمقدمہ درج تفصیلات کے مطابقتھانہ صدر کے افضال احمد ایس آئی/ایچ آئی یو نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر76/18بجرم302/148/149ت پ تھانہ سول لائن جہلم میں برریمانڈ جسمانی ملزم اعجاز خضر ولد خضر حیات قوم گجر سکنہ النگ سے پسٹل 30بور معہ 2روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ کے حسن رضا اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم مشتاق احمد عرف موسیٰ قصائی ولد کالے خان قوم موچی سکنہ کوٹلی سیداں تحصیل و ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 3روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔تھانہ پنڈدادنخان کے عبدالغفار ایس آئی/ایس ایچ او نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر138/18بجرم392/324/353/186ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں ملزم محسن ولد نواز قوم چدھڑ سکنہ محلہ راجگان ملکوال ضلع منڈی بہائوالدین سے پسٹل 30بور معہ 05روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن کے سرفراز احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم رضوان قیوم ولد عبدالقیوم سکنہ کریم پورہ جہلم سے پسٹل 30بور معہ 4روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔تھانہ دینہ کے واجد حسین اے ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمر 160/18بجرم392ت پ تھانہ دینہ میں برریمانڈ جسمانی ملزم محمد عرفان ولد مختار احمد قوم نت سکنہ چک نمبر 4نوبہار تحصیل و ضلع منڈی بہائوالدین سے پسٹل30بور معہ 3روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔تھانہ ڈومیلی کے فیاض احمد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم یاسر محمود ولد محمد نشان قوم کنگرے سکنہ محلہ رحیم پورہ تحصیل و ضلع سیالکوٹ سے پسٹل30بور معہ 2روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :