ساہیوال،پولیس تھانہ سٹی نے ایف اے کے طالب علم حیدر علی کے اغواء کا مقدمہ 6یوم بعد درج کر لیا

جمعرات مئی 19:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پولیس تھانہ سٹی نے ایف اے کے طالب علم حیدر علی کے اغواء کا مقدمہ 6یوم بعد درج کر لیا طالب علم بازیاب نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی آبادی کے دوکاندان عاصم علی کا بھائی 17مئی کو گھر سے ٹیوشن پڑھنے کے لئے اکیڈمی گیا راستہ میں نا معلوم ملزموں نے اغواء کر لیا اور فرار ہو گئے ۔۔پولیس تھانہ سٹی نے چھ یوم بعد طالب علم کے اغواء کا مقدمہ 365ت پ نا معلوم ملزموں کے خلاف درج کر لیا ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا اور نہ ہی طالب علم بازیاب ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :