ساہیوال، فرید ٹائون محمد پور روڈ پر چک 89/6.Rکے قریب پانچ ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر نقدی،مو ٹر سائیکل اور تین موبائل لوٹ لئے

جمعرات 24 مئی 2018 19:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) فرید ٹائون محمد پور روڈ پر چک 89/6.Rکے قریب پانچ ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر نقدی،مو ٹر سائیکل اور تین موبائل لوٹ لئے ۔واقعات کے مطابق چک 89/6Rکے رضوان اور سلیمان دو بھائی اپنی مو ٹر سائیکل نمبر 1805/KWپر شہر سے رات 11بجے اپنے گھر آرہے تھے کہ 89۔سکس آر کے قریب ناکہ پر کھڑے 5ڈاکوئوں نے روک لیا ۔

(جاری ہے)

نقدی 55ہزار روپے ،مو ٹر سائیکل اور تین موبائل چھین لئے اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس یوسف والہ نے مو ٹر سائیکل ڈکیتی کی وارداتیں کر نے والے دو ڈاکوئوں غلام سرور اور مشتاق کو چک 54/5.Lکے قریب گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے ایک پسٹل اور ایک بندوق گولیاں بر آمد کر لیں ۔ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔