ساہیوال، نواحی چک 55/5.Lسے دسویں جماعت کی طالبہ کومسلح با اثر افراد نے اغواء کر لیا ، 14یوم بعد مقدمہ درج، ایک لڑ کی پر مجرمانہ حملہ کی کو شش ملزم گرفتار

جمعرات 24 مئی 2018 19:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) نواحی چک 55/5.Lسے دسویں جماعت کی طالبہ کومسلح با اثر افراد نے اغواء کر لیا 14یوم بعد مقدمہ درج ایک لڑ کی پر مجرمانہ حملہ کی کو شش ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

چک 53/5.Lکے اقبال کی بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ انعم اقبال گھر سے 10مئی کو سکول جا رہی تھی کہ راستہ میں کار میں سوار اکرم وغیرہ نے زبر دستی اغواء کر لیا اور کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔

پولیس ویسف والہ نے با اثر ملزموں کے خلاف 14یوم بعد مقدمہ 365۔بی ت پ درج کر لیا ابھی تک مغویہ بر آمد نہیں ہو سکی اور نہ ہی ملزم گرفتار ہو سکے جبکہ 68/4.Rمیں یاسمین نصیر سے ایک زمیندار کے بیٹے وقار امین نے زبر دستی آبرو ریزی کی کوشش کی جس پر دیہاتی آگئے تو ملزم فرار ہو گیا ۔پولیس نور شاہ نے مقدمہ 511,376ت پ درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔