گگو منڈی:کویت سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار 5پروازوں کے روٹ پر پابندی

کویت میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے ۔چیف جسٹس آ ف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 24 مئی 2018 19:10

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) کویت سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار 5پروازوں کے روٹ پر پابندی سے کویت میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے ۔چیف جسٹس آ ف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بسلسلہ روز گار کویت میں مقیم پاکستانیوں طارق علی محسن ،رانا بشیر ،اکرام اللہ خان ،محمد جاوید ،عبدالسلام اور دیگر نے ٹیلی فون پر میڈیا نمائند گان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 28فروری کو حکومت پاکستان نے کویت سے پاکستان آ نے والی PIAکی ہفتہ وار 5پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی جس سے قومی ایر لائن کو پہنچنے والے کروڑوں روپے کے نقاصان کے ساتھ ساتھ کویت میں مقیم سوا لاکھ کے قریب پاکستانی سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔

PIAکے نا معلوم حکام نے بے بنیاد خسارے کو بنیاد بنا کر 58پرانے اور اہم روٹ کو بند کر کے پاکستانیوں کو بے یارومدد گار کر دیا ہے ۔اوور سیز پاکستانیوں نے چیف جسٹس آ ف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر مذکورہ روٹ کی بحالی کا حکم دے کر ہمیں اس اذیت سے نجات دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :