سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موت سے متعلق متنازعہ خبریں دم توڑ گئی

پاکستان میں قائم سعودی سفار تخانے نے ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کی تازہ ترین تصاویر جاری کردیں

جمعرات مئی 19:10

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موت سے متعلق متنازعہ خبریں دم توڑ گئی۔ پاکستان میں قائم سعودی سفار تخانے نے ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کی تازہ ترین تصاویر جاری کردیں۔سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں شہزادہ محمد بن سلمان رواں سال روس میں ہونے والے فٹ با ل ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو میں موجو دہیں۔

سفارتی ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ روز شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی کونسل برائے معاشی تعاون اور ترقی کے اجلا س کی بھی صدارت کی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، لہذا اس معاملے میں میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے روسی اور ایرانی میڈیا نے شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں متنازعہ خبریں شائع کی تھیں۔

روسی خبررساں ادارے نے 21اپریل کو شاہی محل پر ہونے والے حملے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں لکھا تھا کہ وہ منظر سے غائب ہیں، روسی خبر رساں نے اس خدشے کا اظہا رکیا کہ اس حملے میں شاید شہزادہ محمد بن سلمان وفات پاچکے ہیں یا شدید زخمی ہیں۔ کیونکہ وہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے دوران بھی موجود نہیں تھے۔ البتہ سعودی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمیم محمود، نامہ نگار